the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کالے دھن کو سفید کرنے کا کھیل آخر کیسے چلتا ہے؟ اس کا ایک بڑا معاملہ چھتیس گڑھ میں سامنے آیا ہے۔ یہاں 13 بےنامی بینک اکاؤنٹس سے ریاست کی ایک اسٹیل انڈسٹری کو 493 کروڑ کی بڑی رقم ٹرانسفر کی گئی اور پھر اچانک یہ اکاؤنٹ ہولڈر غائب ہو گئے۔ جب خود آر بی آئی نے اس معاملے کی تحقیقات کی تو پایا کہ جن لوگوں کے اکاؤنٹس سے کروڑوں کی یہ رقم ٹرانسفر ہو گئی، انہیں ایسے کسی ٹرانزیکشن کی معلومات ہی نہیں ہے۔ آر بی آئی یعنی کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے جنوری 2015 میں چھتیس گڑھ کے رجسٹرار کوآپریٹو ادارے کو ایک خط لکھا۔ اس خط میں آر بی آئی نے صاف الفاظ میں کہا کہ ریاست کے 4 پرائیویٹ اور ضلع کوآپریٹیو بینکوں میں 13 بوگس اکاؤنٹ کھولے گئے اور ان سے 493 کروڑ روپے ایک اسٹیل انڈسٹری کو ٹرانسفر کئے گئے۔ آر بی آئی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ان اکاؤنٹ ہولڈروں کو اس



ٹرانزیکشن کے بارے میں پتہ تک نہیں ہے۔
آر بی آئی کے اس لیٹر کے بعد مارچ 2015 میں رجسٹرار کوآپریٹو ادارے نے ان کوآپریٹیو بینکوں کو ایک نوٹس جاری کیا جن میں یہ بوگس اکاؤنٹ کھولے گئے تھے۔ اس نوٹس میں واضح طور پر ان بینک حکام پر کارروائی کرنے کی بات بھی کی گئی تھی جو اس کالے دھن کو سفید کرنے کے کھیل میں شامل تھے۔ اس کے باوجود آج تک کسی بینک افسر پر کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ اس پورے معاملے کے دستاویزات آر ٹی آئی کارکن کنال شکلا نے حق اطلاعات کے تحت حاصل کر جاری کئے ہیں۔ کنال شکلا نے کہا کہ معاملہ کالے دھن کو سفید کئے جانے کا ہے، بڑی رقم 493 کروڑ ہے۔ 4 پرائیویٹ بینکوں اور کوآپریٹیو بینکوں میں بوگس اکاؤنٹ کھولے جاتے ہیں۔ ان اکاؤنٹس سے نقدی کے طور پر کل 493 کروڑ روپے پرکاش انڈسٹریز میں ٹرانسفر کر دیئے جاتے ہیں۔ آج تک پتہ نہیں چل پایا کہ یہ پیسہ کس کا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.